QR codeQR code

امریکا میں پہلی بار غیر سفید فام نائب صدارت کے عہدے پر فائز۔

22 Jan 2021 گھنٹہ 8:05

امریکا کی 231 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی خاتون اور غیر سفید فام نائب صدارت کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔


ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا وہ امریکا کے معمر ترین صدر ہیں جب کہ امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر کملا ہیرس نے بھی اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ ٹرمپ نے صدارتی روایات کے مطابق صدر بائیڈن کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا اور نہ ہی ان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے ایک تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری پر واشنگٹن میں ہائی الرٹ تھا جہاں 25 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا گیا جب کہ تقریب میں شرکت کے لیے صرف ایک ہزار افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں زیادہ تر کانگریس ارکان اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ نمایاں مہمان گرامی میں جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف، سابق صدر باراک اوباما ان کی اہلیہ، سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ، سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ شریک تھیں۔

امریکی پہلی خاتون نائب صدر کاملا ہیرس نے سپریم کورٹ کی ایسوسی ایٹ جسٹس سونیا سوٹمائر سے حلف لیا۔

امریکی جمہوری روایات کے برعکس صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت نہیں کی جس کے باعث جوبائیڈن اور ہیرس نے سبکدوش ہونے والے نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرن پینس کو رخصت کیا۔

امریکی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن، نائب صدر  ہیرس کے ہمراہ خصوصی گاڑی میں فوجیوں کی یادگار پر گئے جس کے بعد وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے پر انہیں صدارتی اسکواڈ دیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 490386

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490386/امریکا-میں-پہلی-بار-غیر-سفید-فام-نائب-صدارت-کے-عہدے-پر-فائز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com