QR codeQR code

طالبان قیادت نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کردیا۔

22 Jan 2021 گھنٹہ 7:35

غیر ملکی افواج کا مقررہ وقت پر افغانستان سے انخلا مکمل نہ ہونے کی صورت میں ہمیں اہم اور ضروری فیصلے کرنا پڑیں گے۔ ملا برادر


طالبان قیادت نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی واپس نہ بلائے تو پھر طالبان اہم فیصلہ کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق نائب طالبان سربراہ ملا برادر نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والا امن معاہدہ ابھی تک مثبت سمت میں جارہا ہے، معاہدے کے مطابق امریکا نے 14 مہینے کے اندر تمام افواج واپس بلانی ہیں، ابھی تک امریکا 5 ملٹری بیس خالی کرچکا ہے اور فوجیوں کی تعداد 8600 تک کم ہوگئی ہے۔

ملا برادر نے کہا کہ فوجیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے تاہم غیر ملکی افواج کا مقررہ وقت پر افغانستان سے انخلا مکمل نہ ہونے کی صورت میں ہمیں اہم اور ضروری فیصلے کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے جس کے بعد جو بائیڈن کی جانب سے جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا اعلان بھی متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 490383

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490383/طالبان-قیادت-نے-نئی-امریکی-حکومت-کو-خبردار-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com