QR codeQR code

مشرقی یوکرین کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی۔

22 Jan 2021 گھنٹہ 7:30

خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔


مشرقی یوکرین کے ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔

یوکرین میں  ہنگامی حالات سے متعلق ادارے کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق یوکرینی حکام نے واقعے کی  ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں موجود بجلی پر جلنے والے ہیٹنگ سسٹم سے متعلق برتی گئی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ تاہم مزید تحقیقات کے بعد حتمی سبب بتایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 490382

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490382/مشرقی-یوکرین-کے-نرسنگ-ہوم-میں-ا-تشزدگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com