تاریخ شائع کریں2021 22 January گھنٹہ 07:30
خبر کا کوڈ : 490382

مشرقی یوکرین کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی۔

خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔
مشرقی یوکرین کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی۔
مشرقی یوکرین کے ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔

یوکرین میں  ہنگامی حالات سے متعلق ادارے کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق یوکرینی حکام نے واقعے کی  ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں موجود بجلی پر جلنے والے ہیٹنگ سسٹم سے متعلق برتی گئی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ تاہم مزید تحقیقات کے بعد حتمی سبب بتایا جائے گا۔
http://www.taghribnews.com/vdcfcxdj0w6d1ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس