تاریخ شائع کریں2021 22 January گھنٹہ 01:46
خبر کا کوڈ : 490375

امریکا میں بائیڈن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے خلاف مظاہرے۔

امریکا میں نئے صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے بعد انتہا پسند گروہوں نے ملک کے کئی شہروں میں پر تشدد مظاہرے کئے ہیں۔
امریکا میں بائیڈن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے خلاف مظاہرے۔

رپوررٹ کے مطابق بائیڈن کی حلف برداری کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں پر تشدد مظاہرے ہوئے جس کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ تقریبا 200 مظاہرین نے پورٹ لینڈ میں امریکا کے کسٹم اور پناہ گزین ادارے کی عمارت پر پتھراؤ کیا اور انڈے پھینکے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اس بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکا کی فیڈرل پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔ اسی طرح ڈینور شہر میں بھی کمیونسٹ اور فاشسٹ مخالف مظاہرین نے امریکا کے قومی پرچم کو نذر آتش کر دیا ۔
 
سیاٹل شہر میں بھی انتہا پسند گروہ تحریک آنٹیفا نے گزشتہ رات شہر کی کچھ عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے اور لوٹ مار کی۔ سیاٹل پولیس کا کہنا ہےکہ آنٹیفا گروہ کے انتہا پسند گروہ نے فیڈرل عدالت کی عمارت پر بھی حملہ کیا اور اس کے شیشے توڑ دیئے۔
 
ڈیلی میل کے مطابق امریکا کے کچھ شہروں میں مظاہرے اور جھڑپیں اتنی زیادہ شدید تھیں کہ پولیس کو ڈیموکریٹ پارٹی کے دفتر کی جانب جانے والی سڑک کو بند کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو کلپز سے امریکا میں ہونے والی جھڑپوں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqvnkm23nwxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ