تاریخ شائع کریں2021 21 January گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 490340

بغداد کے وسطی علاقے میں بم دھماکے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ہونے والے دو دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
بغداد کے وسطی علاقے میں بم دھماکے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ہونے والے دو دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ دھماکے الطیران چوک اور باب الشرقی کے علاقے میں ہوئے جن میں کم سے کم اٹھائیس افراد جاں بحق اور تہتر زخمی ہو گئے۔

السومریہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الطیران چوک اور باب الشرقی میں ہونے والے دھماکوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکے تھے- بغداد آپریشنل کمان نے بھی کہا ہے کہ الطیران چوک پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا -

سیکورٹی فورس کے جوانوں کے جائے واقعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxyexyuqehtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ