تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 03:19
خبر کا کوڈ : 490218

عراق کے صوبہ بابل میں امریکی فضائیہ کے حملے۔

عراق کے صوبہ بابل میں امریکی فضائیہ کے حملے میں نو عراقی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عراق کے صوبہ بابل میں امریکی فضائیہ کے حملے۔

ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح صوبہ بابل کے جرف الصخر کے النہبان علاقے میں کئی دھماکے ہونے کی خبر دی ہے۔

تاہم تفصیلات نہیں بتائی ہیں ۔اس خبر کے کچھ گھنٹوں بعد العہد ویب سائٹ نے رپورٹ دی کہ جرف الصخر پر امریکہ کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس علاقے میں پے در پے کم سے کم چار دھماکے ہوئے ہیں۔

المیادین اور الجزیرہ ٹی وی چینلوں کی جانب سے جرف الصخر علاقے میں امریکہ کے فضائی حملے کی تصدیق کے باوجود پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے اس قسم کے کسی حملے کی تردید کی ہے ۔جرف الصخر عراق کی مسلح افواج کے زیر کنٹرول علاقہ ہے ۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcdfz0ojyt0nx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس