QR codeQR code

ٹرمپ کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت

20 Jan 2021 گھنٹہ 3:14

پینٹاگون کی جانب سے عہدہ صدارت سے ٹرمپ کی عسکری الوداعی تقریب کی مخالفت۔


امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ کی جانب سے الوداعی تقریب ایک فوجی چھاؤنی میں منعقد کئے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

 اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے، ٹرمپ کی منصب صدارت سے سبکدوش ہونے کی الوداعی تقریب میری لینڈ میں واقع انڈروز شکار گاہ میں رکھنے کا پروگرام بنایا ہے۔ 

بلومبرگ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی الوداعی تقریب بدھ کی صبح ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل منعقد ہوگی ۔

سی این این جیسے امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ  کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے عہدہ صدارت سے ٹرمپ کی عسکری الوداعی تقریب کی مخالفت ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ یہ روایت صدر ریگن کے دور  صدارت سے ہی قائم تھی ۔


خبر کا کوڈ: 490217

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490217/ٹرمپ-کے-لئے-روایتی-عسکری-الوداعی-تقریب-منعقد-کئے-جانے-کی-مخالفت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com