تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 03:14
خبر کا کوڈ : 490217

ٹرمپ کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت

پینٹاگون کی جانب سے عہدہ صدارت سے ٹرمپ کی عسکری الوداعی تقریب کی مخالفت۔
ٹرمپ کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت
امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ کی جانب سے الوداعی تقریب ایک فوجی چھاؤنی میں منعقد کئے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

 اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے، ٹرمپ کی منصب صدارت سے سبکدوش ہونے کی الوداعی تقریب میری لینڈ میں واقع انڈروز شکار گاہ میں رکھنے کا پروگرام بنایا ہے۔ 

بلومبرگ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی الوداعی تقریب بدھ کی صبح ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل منعقد ہوگی ۔

سی این این جیسے امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ  کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے عہدہ صدارت سے ٹرمپ کی عسکری الوداعی تقریب کی مخالفت ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ یہ روایت صدر ریگن کے دور  صدارت سے ہی قائم تھی ۔
https://taghribnews.com/vdccsxq0m2bqoi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ