QR codeQR code

لبنان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ.

20 Jan 2021 گھنٹہ 3:01

لبنان میں کورونا وائرس کے مریض آکسیجن کی کمی کے باعث گھروں میں انتقال کر رہے ہیں.


لبنان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو جانے کے باعث بیماروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لبنان میں کورونا وائرس کے مریض آکسیجن کی کمی کے باعث گھروں میں انتقال کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کی طرف کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔  

لبنان میں بیکٹیریا اور انفیکشن بیماریوں کے ماہر کئی ڈاکٹروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ اسپتالوں میں نئے مریضوں کی گنجائش پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

ملک میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، رواں سال کے پہلے 17 دنوں میں 67655 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مزید 10 دنوں کے اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

لبنان میں نجی اسپتالوں کی سینڈیکیٹ کے سرابرہ سلیمان ہارون کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا کا منظر، حقیقت کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، اصل صورتحال ابھی بدتر ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 490215

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490215/لبنان-میں-کورونا-کے-مریضوں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com