تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 02:52
خبر کا کوڈ : 490213

مصر، اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم۔

مرسی اور ان کے ساتھیوں کے اثاثے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا.
مصر، اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم۔

مصر کی ایک عدالت نے مرحوم مرسی اور اخوان المسلمون کے 89 دیگر ارکان کے تمام اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے 89 دیگر اراکین کے اثاثے ضبط کرنے اور انہیں قومی خزانے میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک مصری عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت نے اخوان المسلمین کے 89 رہنماؤں اور ممبروں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے خزانے کو منتقل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

محمد مرسی کے اثاثوں کو ضبط کئے جانے کا اطلاق اُن تمام اثاثوں پر ہوتا ہے جو اُن کے اہلخانہ کی وراثت میں آئے ہیں۔

اس عدالتی حکم سے اخوان کے اعلی رہنما محمد بدیع ، ان کے نائب خیرات الشتر اور سابق قانون ساز محمد بیلتگی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد مرسی چھ سال قید میں رہنے کے بعد مقدمے کی سماعت کے دوران جون 2019 میں انتقال کر گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcizua5pt1a3r2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ