تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 02:43
خبر کا کوڈ : 490212

جو بائیڈن نے خواجہ سرا کو محکمہ صحت عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محمکہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔
جو بائیڈن نے خواجہ سرا کو محکمہ صحت عہدے کے لیے نامزد کردیا۔
امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک خواجہ سرا ٖڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے صدر کے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اٹھانا ہے تاہم وہ مختلف شعبوں میں اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محمکہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ریچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبہ صحت میں اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کردیا ہے۔

ہارورڈ کالج سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ریچل لیون اس وقت پین اسٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر بھی ہیں انہوں نے اپنے طبی کیریئر کا آغاز بطور ماہر اطفال کیا تھا۔ جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد ابھی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzvnki23nwid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ