تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 01:52
خبر کا کوڈ : 490208

پوری دنیا بھی ایران کے مد مقابل آجائے تو شکست نہیں کھائیں گے۔ جنرل سلامی

امام خمینی (رح) اور شہید جنرل قاسم سلیمانی جیسی شخصیات طاقت کا منبع ہیں۔
پوری دنیا بھی ایران کے مد مقابل آجائے تو شکست نہیں کھائیں گے۔ جنرل سلامی
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دفاع مقدس اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے تہران میں "مقدس دفاع کے اقدار کی نشر و اشاعت اور آثار کے تحفظ " کے زیر عنوان منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح اور شہید جنرل قاسم سلیمانی جیسی شخصیات طاقت کا منبع ہیں اور دفاع مقدس تشخص و حیات کا حامل نیز طاقت کا سرچشمہ ہے۔ 

جنرل حسین سلامی نے کہا جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے ، دفاع مقدس، ایران کے قومی تشخص کا ایک حصہ اور ناختم ہونے والا سرمایہ ہے اور مقدس دفاع کے تجربات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کر کے معاشرے میں استقامت کی ثقافت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نابرابری کے اوج پر خودمختاری کے لئے جدوجہد ہوتی ہے کہا کہ اگر دفاع مقدس نہ ہوتا تو بعد میں ہونے والی بڑی جنگوں میں مسائل پیش آتے۔ 

بریگیڈیئر جنرل سلامی نے زور دے کر کہا کہ اگر پوری دنیا بھی ایران کے مد مقابل آجائے اور ملت ایران، اسلام پر بھروسہ کرے تو دشمنوں کے سامنے شکست نہیں کھائے گی۔  
 
https://taghribnews.com/vdccxxq042bqoi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ