تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 00:39
خبر کا کوڈ : 490202

دو امریکی اہل کاروں کو شبہے کی بنیاد پر تقریب حلف برداری کی حفاظت سے ہٹا دیا گیا۔

دو گارڈز کو سیاسی و نظریاتی روابط کی وجہ سے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی سیکیورٹی سے ہٹایا گیا ہے۔
دو امریکی اہل کاروں کو شبہے کی بنیاد پر تقریب حلف برداری کی حفاظت سے ہٹا دیا گیا۔
امریکی فوج کے دو اہل کاروں کو شدت پسند دائیں بازوں کے گروہوں سے ممکنہ روابط کے شبہے کی بنیاد پر نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی حفاظت سے ہٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اور انٹیلی جینس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے نیشنل گارڈز سے تعلق رکھنے والے دو اہل کاروں کے دائیں بازو کے شدت پسند نسل پرست گروہوں کے ساتھ ممکنہ روابط کی بنا پر ہٹایا گیا۔ واضح رہے کہ  دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے گروہ صدر ٹرمپ کے حامی بھی تصور کیے جاتے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جینس نے براہ راست اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر اہم ذمے داریوں پر تعینات کیے جانے والے افسران اور اہل کاروں کی جانچ پڑتال کے عمل سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔

تاہم بعض حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ دو گارڈز کو اپنے سیاسی و نظریاتی روابط کی وجہ سے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی سیکیورٹی سے ہٹایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد سے انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر ایف بی آر کی جانب سے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری پر تعینات سیکیورٹی اہل کاروں کی کڑی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzz9txak9yx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ