تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 22:44
خبر کا کوڈ : 490191

ایران ; بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقوں کا آغاز۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقیں مکران کے ساحلوں پر شروع ہوگئی ہیں۔
ایران ; بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقوں کا آغاز۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 فوجی مشقیں منگل سے مکران کے ساحلوں پر شروع ہوئی ہیں اور اس میں ایئر بورن بریگیڈ ، اسپیشل فورس ، اور ریپڈ ری ایکشن فورس کی یونٹوں نے حصہ لیا ہے ۔

مکران کے ساحلوں پر ہونے والی ان فوجی مشقوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کا تعاون حاصل ہے ۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد، خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج  کی دفاعی توانائیوں کو آزمانا اور فوجی یونٹوں کی چھاؤنیوں سے آپریشنل علاقوں میں منتقلی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا ہے۔

ان فوجی مشقوں کے دوران بری فوج کی ٹیکنیکل فورس کی کثیرالجانبہ مہارتوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف قسم کی مقامی تخلیقی تکنیک کا عملی تجربہ کیا جائےگا ۔

اس سے قبل  بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے بھی شمالی بحر ہند اور مکران کے ساحلوں میں اقتدار 99 نامی فوجی مشقیں انجام دی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnz0ofyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ