تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 490182

طالبان جنگجوؤں کا قندوز کے 2 اضلاع میں فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ۔

افغانستان کے صوبے قندوز میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں مجموعی طور پر 23 اہلکار.
طالبان جنگجوؤں کا قندوز کے 2 اضلاع میں فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ۔
افغانستان کے صوبے قندوز میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں مجموعی طور پر 23 اہلکار اور 15 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ 
 
 
افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں پہلی جھڑپ دشت ارچی کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے کے باعث ہوئی۔ دوطرفہ فائرنگ 3 گھنٹے تک جاری ہے اور اس جھڑپ میں افغان فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ افغان فوج کی بروقت کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تاہم اس دوران 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب آزاد ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ دشت آرچی کی فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 12 فوجی اہلکار اور 4 شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور حملے میں طالبان کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

دریں اثناء صوبے قندوز میں ہی جنگجوؤں اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی ایک اور جھڑپ میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اس طرح جھڑپوں میں صوبے قندوز میں مجموعی طور پر 23 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

طالبان کی جانب سے ان دونوں حملوں سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم صوبے قندوز میں کئی علاقوں کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdjz0oxyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ