تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 490181

عرب امارات میں اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا ہے۔
عرب امارات میں اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل طے پانے والا ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا ہے۔

امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات  کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو متحدہ عرب امارات  آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔ 

واضح رہے کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفاتری تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی غداری کا ثبوت فراہم کیا۔
https://taghribnews.com/vdcc4xq0s2bqos8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ