تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 16:36
خبر کا کوڈ : 490160

جنوبی کوریا: سام سنگ کے نائب صدر کو کرپشن کے الزامات میں قید کی سزا ۔

سام سنگ کے نائب صدر لی جائی یانگ کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ڈھائی سال قید کی سزا
جنوبی کوریا: سام سنگ کے نائب صدر کو کرپشن کے الزامات میں قید کی سزا ۔
جنوبی کوریا میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے نائب صدر لی جائی یانگ کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت عالیہ میں 2016 میں مملکت کے صدر کی استعفے کا باعث بننے والے مشہور کرپشن اسکینڈل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں سام سانگ کے نائب صدر کو پیش گیا۔

سام سنگ کے نائب صدر لی جائی یانگ پر 2015 میں سام سنگ کی دو سسٹرز کمپنیوں کے انظمام کی ڈیل کے سلسلے میں اُس کے وقت صدر اور اپنے قریبی دوست پارک جین ہائی کو حکومتی مدد دینے کے عوض رشوت دینے کا الزام تھا۔

اس الزام پر ملک میں تہلکہ مچ گیا تھا اور شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا یہاں تک کے مظاہروں اور ریلیوں کے دباؤ کے باعث 2016 میں صدر پارک جین ہائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جج نے سام سنگ کے ارب پتی نائب صدر لی جائی یانگ کو ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائی ہے جس پر انہیں احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے صدر کی مدد سے ہونے والی اس ڈیل سے جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کاروباری گروپ ’سام سنگ‘ کی ملکی معیشت پر گرفت مزید مضبوط ہوئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjmyexyuqehvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ