تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 490157

چین 2020 میں ’معاشی نمو‘ حاصل کرنے والا واحد ملک.

2020 میں چینی جی ڈی پی کی مالیت 101.5986 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی جبکہ اس میں 2019 کی نسبت 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
چین 2020 میں ’معاشی نمو‘ حاصل کرنے والا واحد ملک.
مشہور امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے چین کو 2020 میں ’معاشی نمو‘ حاصل کرنے والا واحد ملک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس چینی معیشت کا حجم پہلی بار 100 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگیا۔

اس حوالے سے چین کے قومی دفتر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں چینی جی ڈی پی کی مالیت 101.5986 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی جبکہ اس میں 2019 کی نسبت 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

2020 میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 32155.7 بلین یوآن تھی جس میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ان میں برآمدات کی مالیت 4.0 فیصد اضافے تھ 17932.6 بلین یوآن تک جاپہنچی۔ تاہم درآمدات 0.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 14233.1 بلین یوآن رہیں۔
https://taghribnews.com/vdcftxdjew6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ