تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 00:28
خبر کا کوڈ : 490100

ادتیہ اودھے سنگھ شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ سے گرفتار۔

33 سالہ ادتیہ اودھے سنگھ 19 اکتوبر 2020 سے شکاگو اوہیئرایئرپورٹ پر رہ رہا تھا جسے 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ادتیہ اودھے سنگھ شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ سے گرفتار۔
شکاگو کے ایئرپورٹ میں مسلسل تین ماہ سے رہنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے لیکن اس شخص کا مؤقف ہے کہ وہ مجبوراً ایئرپورٹ پر رہ رہا تھا کیونکہ وہ ’کووڈ‘ کی وبا کی باعث گھرجانے سے خوفزدہ تھا۔

33 سالہ ادتیہ اودھے سنگھ کو شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اگرچہ وہ تین ماہ سے یہاں مقیم تھا لیکن اسے ہوائی اڈے کے ممنوعہ حساس علاقے میں رہنے اور 500 ڈالر سے کچھ کم رقم چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شکاگو پولیس نے اس کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ہفتے کو اودھے سنگھ عدالت میں پیش ہوئے ،جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ وہ 19 اکتوبر کو لاس اینجلس سے شکاگو اترا تھا اور وہ خاص سیکیورٹی زون میں رہ رہا تھا کہ 16 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ممنوعہ علاقے میں موجود پاکر ایئرپورٹ عملے نے اس سے شناخت طلب کی تو اس نے کسی دوسرے مینیجر آپریشن کا کارڈ دکھایا جو اس سے گم ہوچکا تھا۔

ریاستی وکیل کیتھلین ہاگرٹی نے کہا کہ ’وہ گھر جانے سے خوفزدہ تھا کیونکہ اسے کورونا وائرس سے وحشت تھی اور بعض مسافر اسے کھانے پینے کا سامان دیتے رہے۔‘ تاہم اس پر چند سو ڈالر کی رقم چرانے اور ممنوعہ علاقے میں رہنے کا الزام ہے۔ عدالت نے 1000 ڈالر کے بدلے ضمانت پر رہا کردیا ہے لیکن اسے 27 جنوری کو پیشی پر طلب کیا ہے۔ اب تک اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں مل سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzz0ozyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ