تاریخ شائع کریں2021 19 January گھنٹہ 00:21
خبر کا کوڈ : 490099

پاکستان میں چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت۔

پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت۔
پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا جس میں بورڈ نے مذکورہ ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری دی جب کہ سائینوفارم نے بزریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کے لیے درخواست دی تھی، اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے، سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے جب کہ پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcaownyo49now1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس