تاریخ شائع کریں2021 18 January گھنٹہ 23:46
خبر کا کوڈ : 490094

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔

شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہواجس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن اور آئی ای ڈیز بنانےکے ماہر تھے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔
https://taghribnews.com/vdcf1xdjjw6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ