تاریخ شائع کریں2021 18 January گھنٹہ 23:44
خبر کا کوڈ : 490092

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کر دی۔وزیراعظم پاکستان

بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو عیاں کیا۔ وزیراعظم عمران خان
بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کر دی۔وزیراعظم پاکستان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو عیاں کیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا، مودی حکومت کے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی بات کی تھی، بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگوسے بھارتی میڈیا اورمودی سرکارکا ‏ناپاک گٹھ جوڑافشا ہوگیا اورپاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کوغیرمستحکم کرنے کا باعث ‏بنی،  بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا تھا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے اوربالاکوٹ پرمناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا، اس کے باوجود مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسندریاست بنانےکا کام جاری رکھا۔ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہو۔
https://taghribnews.com/vdcdnz0oxyt0nz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ