تاریخ شائع کریں2021 18 January گھنٹہ 22:22
خبر کا کوڈ : 490076

ترکی کی فوج نے علوک میں آبرسانی کے سسٹم کو ناکارہ بنا دیا۔

ترکی کی قابض افواج نے شام کے علاقے الحسکہ میں ایک بار پھر پانی کی ترسیل روک دی ہے۔
ترکی کی فوج نے علوک میں آبرسانی کے سسٹم کو ناکارہ بنا دیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سنا نے رپورٹ دی ہے کہ خطے میں موجود ترکی کی قابض افواج نے الحسکہ میں ایک بار پھر پانی کی ترسیل روک دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ترکی کی فوج نے راس العین کے علاقے علوک میں آبرسانی کے سسٹم کو ناکارہ بنا کر مقامی ٹکنیشینز اور ملازمین کو جانے سے روک دیا تھا۔

حسکہ سٹی شام کے شمالی صوبے الحسکہ کا مرکز شمار ہوتا جسکی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہے۔

الحسکہ کے شہری گزشتہ ایک ماہ کے دوران تسلسل کے ساتھ انجام پانے والے ترکی کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہيں۔

حسکہ کے شہریوں نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے دوران ترکی کے قبضے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے انقرہ الحسکہ میں آبرسانی کے سسٹم میں خلل اندازی کر کے اس علاقے میں اپنے پلید مقاصد کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار پانی کی بندش کے ذریعے اس علاقے سے لوگوں کے بتدریج دوسرے مقامات پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfexdjvw6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ