تاریخ شائع کریں2021 18 January گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 490063

خطے میں دو امریکی طیاروں کی آپریشنل کوئی حیثیت نہیں ہے۔جنرل باقری

خطے میں دو امریکی B-52 طیاروں کی پرواز کی آپریشنل کوئی حیثیت اور قدر وقیمت نہیں ہے:جنرل باقری
خطے میں دو امریکی طیاروں کی آپریشنل کوئی حیثیت نہیں ہے۔جنرل باقری
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں امریکہ کے دو بی 52 طیاروں کی پرواز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دو امریکی B-52 طیاروں کی پرواز کی آپریشنل کوئی حیثیت اور قدر و قیمت نہیں ہے۔

میجر جنرل باقری نے خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں طیار بردار کشتی اور ہیلی کاپٹر بردار کشتی نیز آبدوز کشتی جارجیا کو خلیج فارس سے خارج کیا اور انھیں ایران کے ساحل سے ہزار کلو میٹر دور مستقر کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے ہراس میں مبتلا  ہے اور ہم بھی دشمن کی خطے میں فوجی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ، خطے میں امریکہ کے دو بی 52 طیاروں کی پرواز کی آپریشنل لحاظ سے کوئي قدر و قیمت نہیں۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر حماقت کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb0gbafrhb9gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ