تاریخ شائع کریں2021 18 January گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 490033

پاکستان میں وفاقی وزرا سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مہلت دینے کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر وفاقی وزرا سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 154 اراکین کی رکنیت معطل کردی
پاکستان میں وفاقی وزرا سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مہلت دینے کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر وفاقی وزرا سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 154 اراکین کی رکنیت معطل کردی۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 195 قانون سازوں میں سے 394 ارکان پارلیمنٹ بشمول 8 وزرا نے آخری تاریخ 31 دسمبر گزرنے کے بعد بھی اپنے اثاثوں کے تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کروائی تھی۔

جس پر ای سی پی نے خبردار کیا تھا کہ اگر عوامی نمائندے 16 جنوری تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے ہیں تو ان کی متعلقہ قومی یا صوبائی اسمبلی یا سینیٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcipua5pt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ