تاریخ شائع کریں2021 17 January گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 489938

پاکستان بھر میں شہادت حضرت فاطمہ س کی مجالس کا سلسلہ جاری

مقررین نےکہاکہ عصرحاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کے مقابل سیرت حضرت فاطمہ زہراؑ کی پیروی کے ذریعے ہم اپنے مسلم معاشرے کو بےراہ روی اور فساد سے بچا سکتے ہیں،جناب سیدہ ؑ کی ذات با برکت ہرمیدان میں ہماری لیئے مشعل راہ ہے
پاکستان بھر میں شہادت حضرت فاطمہ س کی مجالس کا سلسلہ جاری
دختر رسول خدا ص، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت پرسوز ایام کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں بھی عزاداری اور مجالس کا سلسلہ عقیدت واحترام کے ساتھ جاری ہے۔ ؂

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت، سکردو، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہاہے۔

ہر گزرتے برس ایام شہادت حضرت فاطمہ ؑ کے موقع پر عزاداری کے اجتماعات میں اضافہ ہی دیکھا جارہا ہے، شیعیان حیدر کرار ؑ ایام شہادت حضرت فاطمہؑ کو ایام شہادت امام حسین ؑ و عاشورا کی طرح مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہے ہیں ۔

ہر گلی ہر کوچہ اور ہر مسجد وامام بارگاہ اور ہر عزادار سیاہ پوش ہے۔مختلف مقامات پر شہادت دختر رسولؐ کی منظر کشی بھی کی گئی ہے ۔

مجالس عزا میں خطباء اور ذاکرین جناب سیدۃ النساءالعالمین ؑ کی دفاع ولایت کیلئے عظیم جدوجہد اور قربانی کا ذکر کررہے ہیں ، مقررین نے کہاکہ جناب سیدہ ؑ اولین مدافع اور شہیدۂ راہ ولایت ہیں،جنہوں نے تحفظ ِ ولایت کی خاطر اپنی جان اس الہیٰ راستے میں فدا کی۔

مقررین نےکہاکہ عصرحاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کے مقابل سیرت حضرت فاطمہ زہراؑ کی پیروی کے ذریعے ہم اپنے مسلم معاشرے کو بےراہ روی اور فساد سے بچا سکتے ہیں،جناب سیدہ ؑ کی ذات با برکت ہرمیدان میں ہماری لیئے مشعل راہ ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcaeonya49nao1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ