QR codeQR code

برطانوی نیشنل ڈیٹا بیس سے لاکھوں مجرموں کا ریکارڈ غائب

17 Jan 2021 گھنٹہ 20:41

دی ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق نیشنل کونسل آف چیف آف پولیس کا تخمینہ ہے کہ 2 لاکھ 13 ہزار فوجداری مقدمات میں ملوث ملزمان، 1 لاکھ 75 ہزار گرفتاری کے وارنٹ اور 15 ہزار ذاتی پروفائلز کا ریکارڈ برطانوی ڈیٹا بیس سے غائب ہوا ہے


برطانوی نیشنل ڈیٹا بیس سے لاکھوں مجرموں کا ریکارڈ غائب ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ پولیس نے بتایا کہ ملک بھر سے کم وبیش چار لاکھ مجرموں کا ریکارڈ نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج ہوا ہے، یہ سنگین غلطی ممکنہ طور پر کام کے دوران کسی غلط کوڈ کے باعث سرزد ہوئی، مجرموں کا کرمنل ریکارڈ غائب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے معلومات بھی غائب ہوگئیں ہیں۔

دی ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق نیشنل کونسل آف چیف آف پولیس کا تخمینہ ہے کہ 2 لاکھ 13 ہزار فوجداری مقدمات میں ملوث ملزمان، 1 لاکھ 75 ہزار گرفتاری کے وارنٹ اور 15 ہزار ذاتی پروفائلز کا ریکارڈ برطانوی ڈیٹا بیس سے غائب ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ پریتی پاٹیل نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے انجینئرز نے ریکارڈ کو بحال کرلیا ہے، ڈیٹا ریکوری کے لئے وزارت داخلہ کے اہلکار مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں ، امید ہے کہ اس قسم کی غلطی آئندہ نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 489937

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489937/برطانوی-نیشنل-ڈیٹا-بیس-سے-لاکھوں-مجرموں-کا-ریکارڈ-غائب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com