تاریخ شائع کریں2021 17 January گھنٹہ 20:35
خبر کا کوڈ : 489934

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع

کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندیوں کے باوجود صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے
صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندیوں کے باوجود صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیرا‏عظم نتن یاہو کے خلاف سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے مقبوضہ فلسطین کے اکثر علاقوں خاص طور سے شہر تل ابیب میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرین ، پلوں ، اسکوائروں اور چوراہوں پر اکٹھا ہو رہے ہیں جبکہ تل ابیب میں دیزینگاف اسکوائر پر زبردست نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

شہر نس زیونا میں بھی سڑکوں پر مظاہرین کا ہجوم ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ کئی مہینوں سے بنیامین نتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص و کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نتن یاہو پہلے صیہونی وزیراعظم ہیں جنھیں عدالتی جانچ کا سامنا ہے ۔ اخلاقی بے راہ روی اور مالی بدعنوانی صیہونی حکام میں بھرپور طریقے سے رائج ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgwy9ttak97y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ