QR codeQR code

کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ،دو خاتون جانبحق

17 Jan 2021 گھنٹہ 17:21

کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ میں دو خاتون ماہرین قانون جانبحق ہوگئيں۔


غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ دارالحکومت کابل میں پیش آیا جہاں سپریم کورٹ کی دو خواتین ججوں کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

مسلح حملے کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی  ہیں۔

اٹارنی جنرل دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں خواتین جج گھر سے کام پر جا رہی تھیں۔ راستے میں کچھ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں دہشت گردی اور بد امنی کے واقعات میں شدت آ گئی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، بم دھماکوں یا راکٹ حملوں کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

جنگ بندی کے لئے طالبان کے ساتھ افغان حکومت کے جاری مذاکرات اب تک ناکام رہے ہیں اور کئی مہینے گزر جانے کے بعد بھی ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 489918

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489918/کابل-میں-مسلح-افراد-کی-فائرنگ-دو-خاتون-جانبحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com