QR codeQR code

وسطی افریقی میں فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ۔

16 Jan 2021 گھنٹہ 23:58

وسطی افریقی جمہوریہ میں فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔



رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکار وسطی افریقی جمہوریہ میں الیکشن کے انعقاد کے بعد باغیوں کے خلاف سرچ آپریشن میں مقامی فوج کے ساتھ حصہ لے رہے تھے۔

آپریشن کے دوران مسلح باغی جماعت کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں امن مشن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے جب کہ مقامی فوج کے 3 اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔
 
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے امن مشن کے اہلکار کا تعلق برونڈی سے جب کہ زخمیوں کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔ وسطی افریقی جمہوریہ میں قیام امن اور حکومت کے استحکام کے لیے اقوام متحدہ امن مشن کے اہلکار تعینات ہیں۔

اس سے قبل 26 دسمبر کو بھی اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں کو لیکر دارالحکومت میں داخل ہونے والے فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں افغان مشن کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 489873

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489873/وسطی-افریقی-میں-فوج-اور-باغی-جنگجوو-ں-کے-درمیان-جھڑپ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com