تاریخ شائع کریں2021 16 January گھنٹہ 23:53
خبر کا کوڈ : 489872

کورونا کی صورتحال بہترنہیں ، بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جوبایڈن

کرونا ویکسین کی لاکھوں ڈوز امریکہ کے سرد خانوں میں بلا استفادہ پڑی ہوئی ہیں:جوبائڈن کی تنقید
کورونا کی صورتحال بہترنہیں ، بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جوبایڈن
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبایڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائڈن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ کرونا ویکسین کی لاکھوں ڈوز امریکہ کے سرد خانوں میں بلا استفادہ پڑی ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز انسداد کورونا سے متعلق اپنی حکومت کی پالیسی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے بلکہ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

جوبائڈن نے اپنی قیامگاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کورونا سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر انتباہ دیتے ہوئے ملک میں ویکسین کی تقیسم کے طریقۂ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں ویکسین کولڈ اسٹوریج میں بلا استفادہ پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران 100 ملین ویکسین کا ہدف اعلان کیا اور وعدہ کیا ان کی حکومت سیاست سے عاری علم و دانش کی بیناد پر کام کرے گی۔

بائڈن نے کہا کہ جو چي‍ز‍ احمقانہ ہو سکتی ہے وہ سیاسی بنیادوں پر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdchqwnki23n66d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس