تاریخ شائع کریں2021 16 January گھنٹہ 23:17
خبر کا کوڈ : 489863

پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ۔

پاکستان اوردیگر ممالک کے درمیان فضائی سروسز معاہدوں کے ازسرنو جائزے کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب ۔
پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ۔
پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان ایئر سروسز ایگریمنٹ کے معاملے سے متعلق ایئر سروسز ایگریمنٹ کے از سرنو جائزہ کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر، ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ اور سینئرجوائینٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویثرن کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔کمیٹی اے ایس اے کا ازسرنوع جائزہ لے گی۔

پی آئی اے سمیت پاکستانی نجی ائیر لائنز سے مشاورت کی جائے گی۔ پاکستان اوردیگر ممالک کے درمیان فضائی سروسز معاہدوں کے ازسرنو جائزے کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کرلیا۔ 

20 جنوری کو ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں اجلاس میں پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل میں بیرون ملک آپریشنزکی توسیع، فریکوئنسی اورروٹس کا معاملہ بھی زیرغورہوگا۔ دیگر ممالک سے کئے گئے معاہدوں اور ایم اویوز میں درکار ترامیم بھی زیر غور ہوں گی جبکہ معاہدوں اور ایم اویوز میں درج ٹریفک رائٹس پر پی آئی اے کو درکار نظر ثانی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-wnkx23n66d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ