تاریخ شائع کریں2021 16 January گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 489826

امارات اور صیہونی پائلٹوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں۔

متحدہ عرب امارات صیہونی ٹولے کے ساتھ علی اعلان پہلی مرتبہ فضائی مشقیں انجام دے رہا ہے۔
امارات اور صیہونی پائلٹوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں۔
متحدہ عرب امارات کے پائلٹ اب فلسطینی بچوں کے قاتل غاصب صیہونی پائلٹوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات صیہونی ٹولے کے ساتھ علی اعلان پہلی مرتبہ فضائی مشقیں انجام دے رہا ہے۔صیہونی اخبار معاریو کے مطابق فضائیہ کی ان فوجی مشقوں میں امریکہ اور یورپ کے چند دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات نے ان فوجی مشقوں میں اس سے پہلے بھی حصہ لیا تھا تاہم رائے عامہ کے خوف سے صیہونی پائلٹوں کے ساتھ ہمراہی اور مکالمے سے گریز کیا تھا اور صہیونی پائلٹوں کے ساتھ اماراتی پائلٹوں کی تصویریں شائع نہ کئے جانے کی بھی درخواست کی تھی۔

مگر اب متحدہ عرب امارات کے پائلٹ معصوم اور بے گناہ فلسطینی بچوں کے قاتل صیہونی پائلٹوں کے ساتھ  فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگست 2020 میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے خودساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، سفارتی، تجارتی اور فوجی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے نئے سال کے جشن کی تقریبات میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی ریاست کے 50 ہزار سے زائد شہریوں کو ویزے جاری کئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgxy9t3ak9774.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ