تاریخ شائع کریں2021 16 January گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 489822

جاپان میں شدید برف باری اور طوفان۔

جاپان میں شدید برفباری کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔
جاپان میں شدید برف باری اور طوفان۔
جاپان میں شدید برفباری کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
جاپان میں شدید برف باری اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی۔ نیگاتا، تویاما، فوکوئی اور گیفو شہروں میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مختلف حادثات میں 270 افراد زخمی ہوگئے۔

خراب موسمی حالات کے باعث اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ادارے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران  بعض مقامات پر برف کی تہ ایک میٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

دوسری جانب آسٹریا میں سردی کی شدید لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccioq0i2bq448.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ