تاریخ شائع کریں2021 16 January گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 489821

ویسٹ لندن میں عارضی مردہ خانہ کھول دیا گیا۔

کورونا کے باعث اموات میں مسلسل اضافے کے بعد زيادہ جنازوں کی گنجائش والا ایک اور مردہ خانہ مغربی لندن میں بنا دیا گیا ہے۔
ویسٹ لندن میں عارضی مردہ خانہ کھول دیا گیا۔
کورونا کے باعث اموات میں مسلسل اضافے کے بعد ایک ہزار سے زيادہ جنازوں کی گنجائش والا ایک اور مردہ خانہ مغربی لندن میں بنا دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کوویڈ 19 وبا کے دوران لوگوں کی اموات میں اضافے کی وجہ سے ویسٹ لندن میں ایک عارضی مردہ خانہ کھول دیا گیا ہے، جس میں 1300 لاشیں رکھی جا سکتی ہیں۔

لندن سے میڈیا ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق میں حال ہی میں کوویڈ 19 سے اموات کی تعداد 10000 سے تجاوز کر گئی، جس کو میئر لندن صادق خان نے دل دہلا دینے والی صورت حال قرار دیا ہے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران چار عارضی مردہ خانہ سائٹسں لندن میں قائم کی گئی تھیں جنہیں اسٹینڈ بائی رکھ دیا گیا تھا۔ کورونا وبا سے اموات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے روئسلپ سائٹ کا استعمال اس مرض سے ہونے والے شدید جانی نقصان کا پتا دیتا ہے۔

ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اسٹورٹ لو کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلانا چاہتے ہیں لیکن ہم ابھی تک اس مرحلے پر نہیں پہنچ سکے ہیں، میرے نقطہ نظر سے ہم نے واقعی اس امید کے ساتھ اس سائٹ کو بنایا تھا کہ اس کو بروئے کار نہیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال اس پیغام کی یاد دہانی کراتی ہے کہ لوگ اپنے گھروں پر رہیں اور اپنے پیاروں کی دیکھ بھال کریں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے لندن کے سرکاری مردہ خانوں کیلئے اضافی 20 فیصد لاشیں رکھنے کی مدد ملے گی۔ روئسلپ میں اس سہولت کی تعمیر میں ایک ہفتہ لگا تھا۔ یہ پورے برطانیہ میں قائم کیے جانے والے عارضی مردہ خانوں میں نئی سہولت ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہاں جمعہ سے لاشیں رکھنے کا آغاز ہو جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcb59ba8rhbwwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ