QR codeQR code

پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے کامیاب تجربات۔

16 Jan 2021 گھنٹہ 14:27

سپاہ کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی ہے۔



رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے انسٹاگرام میں اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مختلف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائلوں اور ڈرونز مشقوں نے ایران کی دفاعی طاقت کو نئی طاقت اور قدرت عطا کی ہے۔

امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپاہ نے جدید بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی مشترکہ مشقوں کی ترکیب کے ذریعہ ایران کی دفاعی طاقت میں نئي روح اور جان پیدا کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی سپاہ کی طاقت میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ واضح رہے کہ سپاہ نے حال ہی میں پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے دوران جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے کامیاب تجربات کئے ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 489814

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489814/پیغمبر-اعظم-15-نامی-فوجی-مشقوں-کے-کامیاب-تجربات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com