تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 17:06
خبر کا کوڈ : 489716

پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے پہلے مرحلہ کا انعقاد۔

پیغمبراعظم مشقوں کے پہلے مرحلے میں دشمن کے فرضی ٹھکانے پربیلسٹک میزائلوں کا بڑے پیمانے پر حملہ۔
پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے پہلے مرحلہ کا انعقاد۔
رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبراعظم 15 نامی فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں دشمن کے فرضی ٹھکانے پربیلسٹک میزائلوں کا بڑے پیمانے پر حملہ کیا جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعہ دشمن کے دفاعی میزائلوں کو تباہ و برباد کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سپاہ  پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی ، سپاہ کی ایئر فورس کے سربراہ  جنرل حاجی زادہ اور سپاہ کے دیگر اعلی کمانڈروں کی موجودگی میں پیغمبر اعظم 15 نامی فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ منعقد ہوئی ، اس مرحلے میں ایرانی سپاہ نے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں  اور ڈرونز کا مشترکہ  تجربہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ڈرونز نے دشمن کے دفاعی میزائلوں پر حملہ کیا  اور اس کے بعد ایرانی سپاہ نے فرضی دشمن کے ٹھکانے پر جدید کے قسم کے میزائلوں ذوالفقار، زلزال اور دزفول کو دشمن کے اہداف پر فائر کیا اور اس حملے میں دشمن کے اہداف کو مکمل طور پرتباہ اور برباد کردیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcezo8epjh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس