تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 489705

اردوان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔
اردوان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔
ترکی کے صدر طیب اردوان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔ ترک اخبار کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت  ویکسین لگوا لی ہے۔

اس موقعے پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد 3 کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

ترکی نے جمعرات سے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdccxoq0p2bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس