تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 489704

برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی۔

آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیراعظم کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی۔
اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے انتخابات سے قبل پول میں برتری حاصل کرکے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں مئی ہونے والے انتخابات سے قبل رائے عامہ کی جانب سے آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیراعظم نکولا سٹرجن کی جماعت کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن سے قبل کیے گئے پول کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ کی 129 نشستوں میں سے 71 نشستوں پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے کامیاب ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم آئندہ الیکشن میں اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت کی جانب سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbg9baarhbwzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ