تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 12:22
خبر کا کوڈ : 489688

اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدہ ہونے کے امکانت بڑھ گئے

اسکاٹ لینڈ میں مئی ہونے والے انتخابات سے قبل رائے عامہ کی جانب سے آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیراعظم نکولا اسٹرگیون کی جماعت کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا ہے
اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدہ ہونے کے امکانت بڑھ گئے
اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ 

اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت نے انتخابات سے قبل پول میں برتری حاصل کرکے برطانیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں مئی ہونے والے انتخابات سے قبل رائے عامہ کی جانب سے آزادی کی حامی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیراعظم نکولا اسٹرگیون کی جماعت کو ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن سے قبل کیے گئے پول کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ کی 129 نشستوں میں سے 71 نشستوں پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے کامیاب ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم آئندہ الیکشن میں اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت کی جانب سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcc4oq042bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس