تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 12:18
خبر کا کوڈ : 489687

ٹرمپ کے لئے ہر روز نئی مصیبت

ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ کے چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا
ٹرمپ کے لئے ہر روز نئی مصیبت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکونٹس بند ہونے کے بعد اب یوٹیوب نے بھی انکا آفیشل اکاونٹ بند کردیا ہے۔ ادحر صورتحال سے گھبرائے ہوئے ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مزید مظاہروں کی اطلاعات پر وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ میرے حامی کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام تناؤ کم کریں اور اپنے جذبات قابو میں رکھیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ کے چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔

ادھر کیپیٹل ہل کے باہر بھی کسی ممکنہ فساد کے پیش نظر فوج تعینات تعینات کردی گئی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcbw9bazrhbw0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ