>> آل خلیفہ حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2021 14 January گھنٹہ 23:48
خبر کا کوڈ : 489661

آل خلیفہ حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں

ہیومن رائٹس واچ نے دوہزار بیس میں بحرینی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تنقید کی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بحرینی حکام نے دو ہزار بیس میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر سرگرم صارفین کی سرکوبی تیز کر دی تھی اور صارفین پر مقدمات چلائے گئے اور بحرینی عدالتوں نے بھی ان کے خلاف ظالمانہ و غیرمنصفانہ عدالتی کارروائیوں کے بعد سزائے موت سنائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی اپیل کورٹ نے بھی کم سے کم چار افراد کو غیر شفاف مقدموں کے بعد موت کی سزا سنائی ہے۔

بحرین میں دوہزار سترہ سے سزائے موت پر عمل درآمد روکے جانے کے باوجود چھے افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ کے جنوب مغربی ایشیا کے سربراہ جو اسٹورک نے کہا ہے بحرینی حکام، حکومت پر تنقید کرنے والے ہر شخص کو سزا دینے اور خاموش کرنے کے لئے سرکوبی کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0ofyt0j96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ