تاریخ شائع کریں2021 14 January گھنٹہ 23:46
خبر کا کوڈ : 489660

بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزمان کے ریڈ وارنٹس

انٹرپول نے گزشتہ سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزم جہاز کے کپتان اور مالک کے لئے ریڈ نوٹس لبنان سمیت باقی ممالک کو جاری کردیے ہیں
بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزمان کے ریڈ وارنٹس
انٹرپول نے گزشتہ سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزم جہاز کے کپتان اور مالک کے لئے ریڈ نوٹس لبنان سمیت باقی ممالک کو جاری کردیے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ جہاز کے کپتان اور مالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس میں کیمیائی مواد کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیروت میں 5 ماہ قبل ہوئے دھماکے کے بعد ’’امونیئم نائٹریٹ‘‘ کیمیکل کے بارے میں بھی کئی سوالات باقی ہیں جو برسوں تک بندرگاہ پر پڑا رہا۔

واضح رہے کہ انٹرپول کے ریڈ نوٹس وہ نوٹس ہوتے ہیں جو دنیا بھر کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ ملزمان کی حوالگی یا دیگر قانونی کارروائیوں کے منتظر افراد کو عارضی طور پر نظربند کریں۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالر تک مالی نقصان ہوا تھا اور مکانات اور عمارتیں تباہ ہونے سے کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcceoq0x2bq4e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ