تاریخ شائع کریں2021 14 January گھنٹہ 23:44
خبر کا کوڈ : 489659

داعش کا خطرناک دہشت گرد محمد عمر گرفتار

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سیالکوٹ میں کامیاب کاروائی ، سعودی نواز عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خطرناک دہشت گرد محمد عمر گرفتار
داعش کا خطرناک دہشت گرد محمد عمر گرفتار
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سیالکوٹ میں کامیاب کاروائی، سعودی نواز عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خطرناک دہشت گرد محمد عمر گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار کرلیا، دہشتگرد کا نام محمد عمر ہے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد سے داعش کا لٹریچر بھی برآمدہوا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگرد عمر کو چوہدری ٹاؤن سیالکوٹ سے مصدقہ ذرائع کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر کے بعد دہشتگرد سے تفتیش جاری۔
https://taghribnews.com/vdcamonyo49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ