تاریخ شائع کریں2021 14 January گھنٹہ 23:40
خبر کا کوڈ : 489658

حماس کی شہر دیر الزور پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

اسرائیلی جنگی طیارے گزشتہ کئی ہفتوں سے شام کے علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں اور گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں فوجی چھاؤنی پر بمباری کی تھی
حماس کی شہر دیر الزور پر اسرائیلی بمباری کی مذمت
تحریک اسلامی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شہر دیر الزور پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شہر دیر الزور پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے ایک بار پھر سرزمین شام پر بمباری کر کے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

حازم قاسم نے مزید کہا: خطے اور یہاں کے لوگوں پر اسرائیل کے پے درپے حملوں کا مقصد خطے کے مسلمانوں سے دشمنی کا اظہار اور (اپنے تئیں)اپنی سرزمین کو وسعت دینا ہے۔

واضح رہے کہ شامی افواج نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہر دیر الزور اور "البوکمال" پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیارے گزشتہ کئی ہفتوں سے شام کے علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں اور گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں فوجی چھاؤنی پر بمباری کی تھی۔

یاد رہے کہ دمشق بارہا اعلان کر چکا ہے کہ اسرائیل شام میں موجود دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے شامی علاقوں پر حملہ کرتا ہے۔
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcjihexouqeomz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ