تاریخ شائع کریں2021 14 January گھنٹہ 10:18
خبر کا کوڈ : 489584

آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کے پی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔
آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز منظور
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی تھی، جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیر مذہبی امور کو تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کے پی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔
https://taghribnews.com/vdch6wnkk23n6md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ