تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 489528

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت۔

برطانیہ آنے والوں کو اپنی روانگی سے کم از کم 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔
برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت۔

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کی شدت میں کمی کرنے کیلئے نئی ایڈوائس جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت جمعہ سے بیرون ملک سے ہوائی جہاز، بحری جہاز، ٹرین، کشتی یا کسی بھی اور ذریعے سے برطانیہ آنے والوں کو اپنی روانگی سے کم از کم 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق جن ملکوں اور مقامات کا نام حکومت کی سفری کوریڈور فہرست میں نہیں ہے وہاں سے آنے والوں کو برطانیہ پہنچنے کے بعد 10 دن کیلئے آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی تاہم سینٹ لوسیا بارباڈوس، انٹیگا اور باربودا سے آنے والوں پر صرف 6 دن آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی۔

جزیرہ فاک لینڈ، Ascension اور سینٹ ہیلینا سے آنے والوں کو اس شرط کیلئے مستقل طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بار بردار ٹرکوں، بین الاقوامی ریل اور میری ٹائم کےعملے کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پی سی آر کے تمام ٹیسٹ دیگر ٹیسٹ کی طرح قبول کئے جائیں گے۔ یہ اعلان گزشتہ 28 دنوں کے دوران مزید 529 ہلاکتوں اور 46,169 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf01djcw6dcta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ