تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 489524

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا منعقد ہوںگی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں عوام کی عدم موجودگی میں مجالس عزا منعقد ہوںگی۔مجالس عزا کا پروگرام ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا منعقد ہوںگی۔
رپورٹ کے مطابق ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور  عوام کی عدم موجودگی میں مجالس عزا منعقد ہوں گی، مجالس عزا کا پروگرام ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اعلی قومی  کمیٹی کے دستورات اور طبی پروٹوکول کی رعایت کے پیش نظر امسال عوام کی عدم موجودگی میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا منعقد ہوں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجالس عزا کا پروگرام مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ نشر کیا جائےگا۔
http://www.taghribnews.com/vdcb59baarhbwsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس