تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 489522

القاعدہ کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات دنیا کے سامنے نمایاں ہیں:ایران

امریکہ علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے:سعید خطیب زادہ
القاعدہ کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات دنیا کے سامنے نمایاں ہیں:ایران

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے القاعدہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کے بارے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف کارنامہ صاف اور شفاف ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوگانہ پالیسی پر گامزن ہے۔ القاعدہ امریکہ کی پروردہ اور تشکیل شدہ تنظيم ہے اور القاعدہ کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات دنیا کے سامنے نمایاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ  مائیک پمپئو کی سیاسی عمر کا ایک ہفتہ باقی رہ گيا ہے اور اس ہفتہ میں بھی اس کی طرف سے ایران کے خلاف جھوٹ  بولنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور جن دہشت گردوں نے ایرانی عوام کا قتل عام کیا ان کی امریکہ سرپرستی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے ، شام اور عراق میں امریکہ آج بھی دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8hex8uqeoiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ